Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان ٹائیگر فورس کا ڈرامہ بند کریں، مریم اورنگزیب

شائع 04 اپريل 2020 02:01pm

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ٹائیگر فورس کا ڈرامہ بند کریں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آٹے کی قلت اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کی عدم فراہمی ہے۔ ملک بھر میں آٹے کی قلت ہوچکی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  جب کنسٹرکشن ریلیف پیکج دینے کا وقت تھا تو عمران صاحب لنگر خانے کھول رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کے سیاسی تماشے بند کر کے لوگوں کو فوری ریلیف اور راشن پہنچانے کی حکمتِ عملی بنائی جائے۔